Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عبدالقدوس بزنجوبلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی کے عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
بی اے پی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے ہیں، اسی کے ساتھ انہوں نے بلوچستان کی تاریخ میں دو بار وزیر اعلیٰ کے منصب پر فائر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے 17 ویں وزیر اعلیٰ ہیں ، اس سے قبل وہ جنوری 2018 ء میں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب گورنر ہاؤس نے میرعبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلیٰ تقریب حلف برداری کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تقریب حلف برداری شام چار بجے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوگی، جہاں گورنر ظہور احمد آغا میر عبدالقدوس بزنجو سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیں گے۔
صوبائی اسمبلی کے اسپیکر کے لیے میر جان جمالی کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button