Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
عدالت نے لیگی رہنماوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس سردار احمد نعیم نے یوسی 13 کے لیگی چئیرمین اور وائس چیرمین کی ایک ماہ کی نظر بندی کے خلاف دائر رٹ درخواست پر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر ناصر احمد قریشی نے کونسل ضیاء الرحمن رندھاوا کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ لیگی چیئرمین محمود احمد قریشی اور وائس چیئرمین عمران کو ڈپٹی کمشنر نے 12 اپریل کو نظر بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
یہ حکم لیگی کارکنوں کے ساتھ دشمنی کی بنیاد پر جاری ہوا جس میں مقامی رکن قومی اسمبلی بھی ملوث ہیں۔