Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امتحانات کل سے شروع ہوں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمسٹر خزاں2020میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ،ایم ایڈ،ایم اے،ایم ایس سی،ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات 4 تا 11جولائی2021 منعقد ہوں گے۔
ان پروگرامز کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اَپلوڈ کر دی گئی ہے۔طلبہ کو سمسٹر ٹرمینل امتحانات کے متعلقہ کورس کوڈ کے پیپرز طے شدہ شیڈول /ڈیٹ شیٹ کے مطابق صبح 8:30بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکائونٹ میں اَپلوڈ کئے جائیں گے جو رات8:30بجے تک اَپلوڈ رہیں گے ۔
ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی کاکہنا ہے کہ طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لیے 12گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا ، جس کے اندر اندر طلبہ اپنے جوابات ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کریں گے اور جوابات مکمل ہونے کے بعد وہاں سے کاپی کر کے اپنے ایل ایم ایس اکائونٹ کے اندر متعلقہ جگہ پر پیسٹ کریں گے یا ایم ایس ورڈ کی ایک فائل بنا کرمحفوظ کریں گے اور ایل ایم ایس اکائونٹ میں اَپلوڈ کریں گے۔
تمام سوالات لازمی حل کرنے ہونگے۔ایک سوال کا جواب 600سے 800الفاظ تک لکھ سکتے ہیں۔800الفاظ سے زائدہونے کی صورت میںاس سوال کی نیگیٹیو مارکنگ ہو گی۔غیرمتعلقہ،چوری شدہ کیس کتاب یا دوسرے میڈیا سے کاپی شدہ مواد مسترد ہوگا اور متعلقہ طالب علم کے خلاف چربہ سازی اورنقل کا کیس بنایا جائیگا۔چربہ سازی چیک کرنے کے لیے طلبہ کے جوابات متعلقہ سافٹ ویئیر سے گزارے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button