Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی : ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے امتحانات 5جون سے شروع ہوں گے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کےیپرز5 جون2021 کو یونیورسٹی ویب سائٹ پر رولنمبر سلپ والی آپشن میں اپلوڈ کئے جائیں گے۔

طلبہ کو بذریعہ ڈاک کوئی پیپر نہیں بھجوائے جائیں گے۔ صرف رولنمبر سلپ بذریعہ ڈاک ہی بھجوائی جائے گی جس میں طالب علم کے متعلقہ کورسسز کی تفصیل،حل شدہ پیپر متعلقہ ٹیوٹر کو بھجوانے کی آخری تاریخ اور ٹیوٹر کے ایڈریس سے متعلق تفصیل درج ہو گی۔رولنمبر سلپ ڈاک میں نہ ملنے کی صورت میں یونیورسٹی ویب سائٹ سے بھی ڈائون لوڈ کی جا سکے گی۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان قیصر عباس کاظمی نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم پیپر کو حل کرنے سے پہلے دی گئی ہدایات کو غور سے پڑھیں اور سمجھ لیں،جوابات متعلقہ مواد پر مشتمل ہو، غیر ضروری تشریحات سے پرہیز کریں۔غیر متعلقہ،چوری شدہ،کسی کتاب یا دوسرے میڈیا سے کاپی شدہ مواد مسترد تصور ہو گااور چربہ سازی اور نقل کاکیس بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button