علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا اعلان ، پالیسی جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کووڈ وبا کی وجہ سے مختلف تعلیمی پروگراموں کے ملتوی شدہ امتحانات دوبارہ شیڈول کر کے امتحانی پالیسی جاری کر دی ہے ۔
نئی پالیسی کے مطابق یہ امتحانات آن لائن طریقے سے لئے جائیں گے یاد رہے کہ سمسٹر خزاں2020میں پیش کئے گئے اے ڈی سی،اے ڈی ای، ایسوسی ایٹ ڈگری(ہیومن ریسورس مینجمنٹ،بینکنگ اینڈ فنانس)،بی ایڈ(نیو)بی بی اے،بی ایس اکائونٹنگ اینڈ فنانس،بی ایس(ODL)اورتمام پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے امتحانات تدریسی کیلنڈر کے مطابق 16۔اپریل تا 31مئی2021منعقد ہوتے تھے ۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ان کا انعقاد التواء کا شکار ہو گیا تھا، اس سلسلے میں طلبہ کے تعلیمی سال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے آن لائن امتحانات کے انعقاد کی منظوری دی ہے۔تمام طلبہ کا امتحان آن لائن بذریعہ آگاہی لرننگ مینجمنٹ سسٹم لیا جائے گا۔
ڈیٹ شیٹ کے مطابق بی ایس،بی ایڈ،اے ڈی ای،اے ڈی سی کے آن لائن امتحانات6جون سے 13جون2021 تک ہوں گے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ،ایم ایڈ،ایم اے،ایم ایس سی،ایم کام اور ایم بی اے پروگراموں کے امتحانات7 تا 11جولائی منعقد ہوں گے۔
طلبہ کو سمسٹر ٹرمینل امتحانات کے متعلقہ کورس کوڈ کے پیپرز طے شدہ شیڈول / ڈیٹ شیٹ کے مطابق صبح 8:30بجے طلبہ کے پہلے سے بنے ہوئے ایل ایم ایس اکائونٹ میں اَپلوڈ کئے جائیں گے جو رات 8:30 بجے تک اَپلوڈ رہیں گے۔
طلبہ کو متعلقہ کورس کوڈ کا پرچہ حل کرنے کے لیے 12گھنٹے کا ٹائم دیا جائے گا جس کے اندر اندر طلبہ اپنے جوابات ایم ایس ورڈ میں ٹائپ کریں گے اور جوابات مکمل ہونے کے بعد وہاں سے کاپی کر کے اپنے ایل ایم ایس اکائونٹ کے اندر متعلقہ جگہ پر پیسٹ کریں گے یا ایم ایس ورڈ کی ایک فائل بنا کرمحفوظ کریں گے اور ایل ایم ایس اکاؤنٹ میں اَپلوڈ کریں گے۔



















