Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال یونیورسٹی کا عید سے قبل کتابیں طلبا تک پہنچانے کا پلان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021ء کے میٹرک پروگرام میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے، اب تک 50ہزار طلبہ کو کتابیں ارسال کی جاچکی ہیں۔

اس سلسلے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ ایڈمشن اینڈ میلنگ کی پوری کوشش ہے کہ عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے قبل میٹرک پروگرام میں داخل تمام طلبہ کویونیورسٹی کی جانب سے کتب موصول ہوں،ہدف کے حصول کے لئے شعبے کے کارکن روزانہ کی بنیاد پر دو شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین کے مطابق ایف اے پروگرام میں داخل طلبہ کو کتب کی ترسیل کا عمل رواں ہفتے شروع کردیا جائے گا۔

یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے کیلنڈر میں بہار سمسٹر کے اِن پروگراموں کا تدریسی دورانیہ یکم مئی تا 31 اگست مقرر کیا گیا ہے۔

وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے تدریسی دورانیہ شروع ہونے سے قبل طلبہ کو کتب ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یونیورسٹی نے طلبہ کو اکیڈمک سپورٹ فراہم کرنے کے لئے اِن دونوں پروگرامز کی تدریسی کتب کی سافٹ کاپیز ویب سائٹ پر بھی فراہم کردی ہیں ، تاکہ طلبہ و طالبات اپنی ہوم اسائنمنٹس بروقت تیار کرسکیں۔

میٹرک اور ایف اے پروگرامز میں داخل طلبہ کے لئے ٹیوٹرز کی تعیناتی کا کام شروع ہے، ٹیوٹرز کی معلومات عید کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی جائیں گی۔ٹیوٹرز کے نام و پتے اور ٹیلی فون نمبرز طلبہ کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی ارسال کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button