Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

علمدار حسین کالج میں شجرکاری،پیپل کے25درخت لگادئے گئے

ڈویژنل انتظامیہ،پی ایچ اے نے تعلیمی اداروں کو سر سبز بنانے کیلئے ہمقدم ہوتے ہوئے عملدار حسین کالج میں پلکن،پیپل کے 25 تیار درخت لگا دیے گئے۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے سٹوڈنٹس کے ہمراہ کالج میں درخت لگائے۔
اس موقع پر پرنسپل علمدار حسین کالج علی سخنور، چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ ،ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا، طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی کے افراد موجودتھے۔
کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے کہا کہ طلبا اپنےحصہ کا پودا لگا کر وزیر اعظم کے گرین پاکستان وژن کا ساتھ دیں۔ڈویژن کے سرکاری سکولوں و ہسپتالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔شہر اولیاء میں ابتک 5500 سے زائد لوکل اجناس کے تیار درختوں کی شجرکاری کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر اولیاء میں 5 مایاواکی جنگلوں پر کام جاری ہے۔خدمت آپکی دہلیز2، کے دوسرے ہفتے کو شجرکاری سے منسوب کیا گیا ہے جس میں پی ایچ اے ملتان پورے پنجاب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان کا درجہ حرارت 2 سینٹی گریڈ کم کرکے رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی ذمہ دادی نبھانہ ہوگی۔
بعد ازاں کمشنر ملتان جاوید اختر محمود،چئیرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ، پرنسپل علمدار حسین کالج علی سخنور نے طلباء سے وزیراعظم پاکستان کے گرین پاکستان وژن بارے خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button