Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عوام کو انکے حقوق کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سب سیکرٹریٹ اپنی مکمل صلاحتیں اور اختیارات کا استعمال کرے گا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر

شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ذمہ داری جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے کندھوں پر
جنوبی پنجاب کے عوام کو انکے حقوق کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سب سیکرٹریٹ اپنی مکمل صلاحتیں اور اختیارات کا استعمال کرے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ تعمیر و ترقی کے اس سفر کی رفتار کو تیز تر کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے عوام کو انکے حقوق کی فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے سب سیکرٹریٹ اپنی مکمل صلاحتیں اور اختیارات کا استعمال کرے گا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں اور ٹرائبل ایریاز میں ترجیحی بنیادوں پر صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلی پنجاب اس خطے کے باسی ہونے کے باعث یہاں عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بھاری ذمہ داری جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے کندھوں پر عائد ہے اس ذمہ داری کو نبھانے کیلئے تمام محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button