Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

عید میلاالنبیﷺ کے لئے سیکورٹی پلان تیار

ریجن میں عید میلاد النبیﷺ کا سیکورٹی پلان جاری، جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسے میں ملتان ریجن ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں ریجن کے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں ان انتظامات کا مقصد عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناناہے۔
ان خیالات کا اظہار ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کیاان کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں اور میلاد کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔
جلوسوں میں شرکت کے لئے آنے والے شرکاء کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی کی جائے گی۔اس کے علاوہ ملتان ریجن میں حساس "A” کیٹگری اور B” ” کیٹگری کے جلوسوں کی مانیٹرنگ خفیہ کیمروں سے بھی کی جائے گی۔ملتان ریجن ملتان۔وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں 40 میلاد اور 165جلوسوں کی حفاظت کے لئے 4922 پولیس افسران فرائض سر انجام دیں گے۔
انہوں نے عوام الناس سے بھی کی ہے کہ وہ عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک یا شے کے بارے میں فورا 15 یا قریبی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دے کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں تاکہ شر پسند عناصر کے مذموم مقاصد کو نا کام بنایا جا سکے۔
ملتان ریجن پولیس ہمیشہ کی طرح عوام الناس کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں اور مصروف عمل ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button