Breaking NewsNationalتازہ ترین
عید پر بجلی کی فراہمی،جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات کے دوران میپکو ریجن میں بجلی کی بہتر وولٹیج کے ساتھ فراہمی یقینی بنانے اور مانیٹرنگ کے لئے جنرل منیجرز/چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں۔
چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو ہیڈ کوارٹر عترت حسین 8اور9مئی2021ء کو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورڈسٹری بیوشن سنٹرمیں خدمات سرانجام دیں گے ۔
جبکہ جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو ہیڈ کوارٹر سید احسن محی الدین 10اور11مئی2021ء، چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ٹی اینڈ جی میپکو صدیق اللہ خان 12اور13مئی جبکہ چیف انجینئر میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان سید خالد علی چشتی 14تا16مئی2021ء کے دوران پاور ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔


















