Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عید پر کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کی صرف ایک چھٹی ہوگی

کورونا ویکسی نیشن سنٹرز عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ایک دن بند رہیں گے، کورونا ویکسی نیشن سنٹر عید کے دن کے علاوہ باقی چھٹیوں کے ایام میں کھلے رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت کے افسران کو اس بارے ہدایات جاری کردی ہیں۔
دوسری طرف ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں بھی تیزی آ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20172 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی۔ 17386 افراد کو ویکسین کی پہلی جبکہ2786 افراد کو دوسری ڈوز لگائی گئی۔محکمہ صحت ملتان کو 48 ہزار ڈوزز ویکسین کی نئی کھیپ فراہم کردی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button