Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

غلط اور فرضی اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی:کمشنر ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت خدمت مہم کے سلسلے میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں چار اکتوبر سے چاروں اضلاع میں ہفتہ صفائی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔
راجن پور، مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں خدمت مہم معاملات کا جائزہ لیا گیا کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے محنت کی جائے۔
مصدقہ سرگرمیاں کی تعداد بڑھائی جائے۔غلط اور فرضی اعداد و شمار پیش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔چاروں اضلاع میں چار اکتوبر سے ہفتہ صفائی کی تیاریاں شروع کی جائیں۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ نو اکتوبر تک شہر اور قصبات میں بھرپور صفائی مہم چلائی جائے گی۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی صوبہ میں درجہ بندی بہتر کرنے کی سب کو محنت کرنا ہوگی۔
اجلاس میں چاروں اضلاع میں سرگرمیوں کا موازنہ کیا گیا. ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ڈرگ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم کی زیر صدارت ڈرگ ایکٹ کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کی شرکت کی۔
کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاروں اضلاع میں طب کے نام پر موت کے کاروبار سربمہر کردئیے جائیں گے۔ڈرگ انسپکٹرز فیلڈ میں نکلیں اور بلا امتیاز کارروائی کریں۔
بغیر لائسنس ہسپتال،کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کردئیے جائیں۔
زائد المیعاد،ممنوعہ اور سمگلڈ انسانی ادویات برآمد ہونے بھی مراکز سیل ہوں گے۔غیر قانونی،غیر معیاری انسانی ادویات کی تیاری،ترسیل،خرید و فروخت بھی کارروائی ہوگی۔ڈویژن میں ڈرگ انسپکٹرز کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے کریں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کیسز ڈرگ کورٹ کو بھجوائے جائیں۔
اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا. حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کو گرفتار کرکے کاروباری مراکز سربمہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھاری جرمانے بھی کئے جائیں گے۔
کمشنر سارہ اسلم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور، اے سی جی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر،مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔
راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پرائس چیکنگ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔
کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ چاروں اضلاع میں ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ برداشت نہیں ہوگی۔ بڑے گرانفروش گرفتار،کاروباری مراکز سربمہر کئے جائیں سرکاری نرخ پر آٹا،چینی،آلو،ٹماٹر اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔
مارکیٹ کمیٹی کے افسران سبزی منڈیوں میں نیلامی پر نظر رکھیں۔منڈیوں میں بغیر نیلامی کے پھل سبزیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیئے۔
پرائس ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے بھاری جرمانے بھی کئے جائیں۔ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاسوں میں پولیس نمائندے ضرور بلائیں۔
مقدمات اور گرفتاریوں کیلئے مقامی پولیس کا تعاون حاصل کیا جائے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر افسران سے مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button