Paid ad
Education

فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے

ایپل بھی فائیو جی کے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ اس سال ایپل کے پیش کیے گئے چاروں ماڈل میں فائیو جی کاsub-6فلیور اور mmWave ٹیکنالوجی ہے۔موخر الذکر کی وجہ سے فون کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 4 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔ فی الحال یہ سپیڈ امریکا میں صرف ویریزن پر ہی دستیاب ہے۔
اس سال آئی فون کے پرو ماڈل دو سائزوں میں ہیں۔ آئی فون 12 پرو کا سائز 6.1 اور آئی فون پرو میکس کا سائز 6.7 انچ ہے۔
آئی فون 11 سیریز میں یہ 5.8 اور 6.5 انچ تھا۔پتلی بیزل کی وجہ سے یہ فون کچھ زیادہ ہی بڑا لگتا ہے۔
پہلے کی طرح دونوں ماڈلز میں او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جن کا ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔اس سے زیادہ ریفریش ریٹ کے حامل فون کے لیے صارفین کو اگلے سال کا انتظار کرنا پڑے گا۔
ایپل نے فون میں نوچ شامل رکھی ہے یعنی ایپل نے انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر کی وجہ سے فیس آئی ڈی پر سمجھوتہ نہیں کیا۔


نئے آئی فونز کی ریزولوشن پچھلے ماڈلز سے کچھ زیادہ ہے۔ پرو ماڈل کی ریزولوشن 1,170 x 2,532 پکسل اور پرو میکس کی ریزولوشن 1,284 x 2,778 پکسل ہے۔ ڈسپلے کی زیادہ سے زیادہ برائٹ نیس اب بھی 1200 nits ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے ایپل نے ایک بار بھی کورننگ سے شراکت داری کی ہے تاکہ ڈسپلے لیے سرامک شیلڈ میٹریل تیار کیا جا سکے، فون گرنے پر حفاظت کے حوالے سے یہ پچھلے گلاس کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ بہتر ہے۔

کمپنی نے فون کے ڈیزائن کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ آئی پیڈ پروز سے قریب تر ہوگیا ہے۔ پہلے کی طرح فون کی چیسز سٹین لیس سٹیل کی ہے۔ اس بار کمپنی گولڈ، گرے اور سلور رنگوں کے ساتھ نیا پیسیفک بلیو ورژن بھی پیش کیا ہے۔
پانی سے بچاؤ کے حوالے سے بھی آئی فونز 12 پہلے سے بہتر ہیں۔ یہ پانی میں 6 میٹر گہرائی تک 1 گھنٹہ رہیں تو انہیں نقصان نہیں ہوگا۔
پچھلے فونز میں خصوصیت 4 میٹر گہرائی تک ہی تھی۔
کیمرے کی بات ہو تو یہ دونوں پرو ماڈلز ایک سے نہیں ہیں۔ آئی فون 12 پرو میکس 1/1.7” (1.7 µm پکسلز) سے شروع ہوتا ہے۔ یہ آئی فون 12 پرو اور پرانے 11 پرو میکس سے 47 فیصد بڑا ہے۔ f/1.6 اپرچر کی وجہ سے اس کے سنسر تک 87 فیصد زیادہ روشنی پہنچتی ہے۔ایپل نے سنسر شفٹ کو استعمال کرنے کے لیے امیج سٹیبلائزیشن بھی تبدیل کر دی ہے۔
اس سے کیمرہ 5 ہزار ایڈجسٹمنٹ فی سکینڈ کی تیز رفتار کارکردگی پیش کرتا ہے
پرومیکس ماڈل میں زوم کیمرہ میں زیادہ طویل فوکل لینتھ ہے، جو ڈھائی گنا زیادہ زوم کی سہولت دیتا ہے۔اس میں او آئی ایس لینز بیسڈ اپروچ کے ذریعے شامل کیا گیاہے۔
آئی فون 12 میں بھی f/1.6 کا زیادہ روشن لینز ہے لیکن اس میں لینز کے ساتھ پرانا سنسر شامل رکھا گیا۔
یہ سنسر اب 27 فیصد زیادہ روشنی حاصل کرتا ہے۔ ونیلا پرو میں f/2.0 لینز اور 52 ایم ایم فوکل لینتھ کے ساتھ پرانا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔یعنی یہ مین کیمرے سے دوگنا زیادہ زوم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس فون میں کلاسک او آئی ایس شامل رکھی گئی ہے۔
اب سب کیمرے ہی بشمول سیلفی کیمرہ نائٹ موڈ اور الٹرا وائیڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ یہ فون کے نئے چپ سیٹ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
فون کا الٹرا وائیڈ کیمرہ 120 ڈگری فیلڈ آف ویو (13 ایم ایم فوکل لینتھ) کے ساتھ f/2.4 لینز کا حامل ہے۔
اس سال ایپل نےآئی فون پروز میں آئی پیڈ پروز کا LiDAR سسٹم اپنایا ہے۔ یہ نائٹ موڈ پورٹریٹ کو فعال بناتا ہے۔ یہ اندھیرے میں آٹو فوکس لاک کی رفتار کو 6 گنا کم کرتا ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button