Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

"فوڈ سکیورٹی اورسیسٹین ایبل ایگریکلچر ان پاکستان پالیسی آؤٹ کمز اینڈ پراسپیکٹس” بارے سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتما م "فوڈ سکیورٹی اورسیسٹین ایبل ایگریکلچر ان پاکستان پالیسی آؤٹ کمز اینڈ پراسپیکٹس” کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی جبکہ مہمان خصوصی نمائندہ ریزیڈنٹ ہینس سیڈل فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر سٹیفن کوڈیلا ، سابقہ ریٹائرڈ آئی جی پولیس ریلوے سید ابن حسین اور وائس چانسلر چولستان ویڑنری اینڈ اینمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان تھے۔
کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان میں خوراک کے مسائل اور زراعت کی ترقی کے حوالے سے مختلف پالیسیز کا جائزہ لینا اور مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنا تھا۔کانفرنس میں دو ٹیکنیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پہلے سیشن کا موضوع پاکستان میں فوڈ سکیورٹی کی صورتحال اور جدید ٹیکنالوجی جبکہ دوسرے سیشن کا موضوع پاکستان میں زرعی شعبہ کا جائزہ اس کی افادیت اور پالیسی سفارشات تھا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہابکہ پاکستان میں خوراک کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور زراعت کے شعبہ کا کردار بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خوراک کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے زراعت کی ترقی ناگزیر ہے ہمیں ایسی پالیسیاں بنانی چا ہییں جس سے ہماری زراعت ترقی کرے اور ہم قوم کیلئے اعلی معیار کی خوراک کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا سکیں۔
انہوں نے مزید سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے ایگز یکٹوڈائریکٹر خالد تیمور اکرم اور ڈاکٹر سٹیفن کوڈیلا کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر سراہا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نمائندہ ریزیڈنٹ ہینس سیڈل فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر سٹیفن کوڈیلا نے کہاکہ ہماری فاؤنڈیشن پاکستان میں فوڈ سکیورٹی اور زراعت کی ترقی میں بخوبی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کی ترقی میں زرعی یونیورسٹی ملتان کا اہم کردار ہے اور ہم یونیورسٹی کے ساتھ ملکر زراعت کی ترقی کیلئے کام کرتے رہیں گیں جس کے سلسلے میں ایم او یو بھی سائن کیا جائے گا۔
کانفرنس کے موقع پر زرعی یونیورسٹی ملتان اور سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹیڈیزکے مابین ایم او یو بھی کیا گیا جس کا مقصدزراعت اور خوراک کے تحفظ کیلئے ملکر کام کر نا ہے۔
کانفرنس میں منعقدہ دو ٹیکنکل سیشن میں سے پہلے سیشن کی صدارت وائس چانسلر چولستان ویڑنری اینڈ اینمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان نے کی جبکہ دوسرے ٹیکنکل سیشن کی صدارت سابقہ ریٹائرڈ آئی جی پولیس ریلوے سید ابن حسین نے کی۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں کی پیش کی گئی سفارشات پر نظر ثانی کی اور اپنی رائے پیش کی۔
اس موقع پرڈائریکٹر گورمانی فاؤنڈیشن مس رابعہ سلطان، ڈین پروفیسر ڈاکٹر احمد عرفا ن بیگ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈین جی سی یو ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈاکٹر سعید اختر بی زیڈ یو،ڈاکٹر محمد اشفاق، ڈاکٹر ذولفقار علی، ڈاکٹر آصف کامران سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button