فیئر پرائس شاپس پر13 اشیائے ضروریہ پر25 فیصد سب سڈی

رمضان بازاروں میں قائم فیئرپرائس شاپس پر خریداروں کا رش بڑھنے لگا۔
فیئر پرائس شاپس پر13 اشیائے ضروریہ پر25 فیصد سب سڈی دی جا رہی ہے۔
ریٹ لسٹ کے مطابق فیئر پرائس شاپ پر آلو36 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں48روپے میں فروخت ہورہا ہے۔فیئر پرائس شاپس پر فی کلو آلو پر12 روپے کی رعایت حاصل ہے۔فیئر پرائس شاپس پر پیاز15روپے جبکہ مارکیٹ میں 20 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ٹماٹر21 روپے فی کلو میں فیئر پرائس شاپس پر دستیات ہے جبکہ مارکیٹ میں اس کا ریٹ 28روپے کلو ہے۔ فیئرپرائس شاپس پر بھنڈی75روپے کلو جبکہ مارکیٹ میں100 روپے کلو میں سیل ہو رہی ہے۔اسی طرح فیئرپرائس شاپ پرکدو21 روپے مارکیٹ میں28 روپے کلو،کیلا 128روپے جبکہ مارکیٹ میں170 روپے درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فیئر پرائس شاپس پر سیب124روپے مارکیٹ میں 165 روپے کلو میں فروخت ہو رہا یے،اس طرح سیب پر41 روپے فی کلو رعایت دی جارہی ہے۔ فیئرپرائس شاپس پر کھجور144روپے جبکہ مارکیٹ میں192 روپے،شاپ پر دال چنا92 روپے جبکہ مارکیٹ میں122روپے نرخ مقرر کیا گیا ہے۔فیئر پرائس شاپس پر بیسن 92روپے مارکیٹ میں 123روپے،بینگن دیسی30 روپے مارکیٹ ریٹ 40روپے میں فی کلو ہے۔لہسن چائنہ کاریٹ فئیر پرائس شاپ پر 116روپے اور مارکیٹ میں154روپے فی کلو ہے۔فئیر پرائس شاپس پر خربوزہ41روپے جبکہ مارکیٹ میں55 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔


















