Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قاٸد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر میں کورونا پھیل گیا

قاٸد اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ نواں شہر ہاٸر سیکنڈری سکول میں کورونا سنٹر بنانے کے بھیانک نتاٸج، 10 خواتین اساتذہ کورونا میں مبتلا، 7 صحتیاب 3 کا علاج جاری،ایک ٹیچر کورونا کا وار سہہ گٸی مگر اس کاشوہر زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیل کے مطابق، قاٸد کالج و گرلز ہاٸر سیکنڈری سکول نواں شہر کی 10 خواتین اساتذہ اس موذی وباء کا شکار ہو چکی ہیں، جس کی وجہ کورونا سنٹر بتایا جارہا ہے ۔
اکیڈمی کی ایک ٹیچر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حمیرا یاسمین فزکس سبجیکٹ سپیشلسٹ اور ان کے شوہر کورونا وباء میں مبتلا ہوٸے، ٹیچر تو صحت یاب ہوگئیں، مگر ان کا شوہر جانبر نہ ہو سکا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔
ان سمیت ایس ایس ایس عاصمہ منصور، مسرت ناہید، شمیم اختر، رابعہ شیخ، رانی قیصریٰ عنبرین خالد اور واٸس پرنسپل شبانہ رحیم سمیت ٹیچر رابعہ شیخ کی 7 سالہ ننھی بیٹی بھی کورونا میں مبتلا ہے ۔
مگر ملتان انتظامیہ کی غفلت کے باعث کورونا پھیلتا جارہا ہے ،نواں شہر میں کورونا سنٹر بناٸے جانے والے گرلز ہاٸر سیکنڈری سکول میں 38 خوتین اساتذہ کے علاوہ 14 دیگر سٹاف کے افراد شامل ہیں۔
جبکہ قاٸد اکیڈمی میں 14 اساتذہ اور 3 دیگر سٹاف موجود ہے، اور تقریباً 11 سو طالبات زیر تعلیم ہیں۔
ایک خاتون ٹیچر نے یہ بھی بتایا کہ سکول کےاندر ہر وقت پولیس اور محکمہ ہیلتھ کےعملہ کی موجودگی کے باعث اس سال فرسٹ ایٸر میں صرف 57 داخلے ہوٸے ہیں ، جبکہ اس سےقبل نٸے داخل ہونے والی طالبات کی تعداد 150 سے زاٸد تھی، اس صورت حال میں قریبی آباد لوگوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے سے اس کورونا سنٹر کو فوری تبدیل کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button