Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبضہ مافیا سے 14 کنال 14 مرلے اراضی واگزار کرالی گئی

سوشل میڈیا پر ننھی بچی کی جانب سے زمین کا قبضہ واگزار کرانے کی اپیل پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر موضع فیروزپور شیرشاہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی۔

قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل صدر محمد عدنان بدر نے کی جس میں پولیس،محکمہ مال اور تحصیل انتظامیہ ملازمین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران قبضہ مافیا سے 14کنال چودہ مرلے زرعی اراضی کا قبضہ چھڑوالیا گیا، اور تیس سال سے زمین پر قابضین سے قبضہ واپس لے کر حقیقی مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر معصوم بچی نے اعلی حکام سے زمین پر قبضہ واگزار کروانے کی فریاد کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button