Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہونگے

ویسٹ انڈیز جانے والے پاکستان قومی ٹیسٹ ٹیم کےکھلاڑی 26 جولائی سوموار کو بارباڈوس کے لیے روانہ ہونگے۔
نیشنل اسٹیدیم کراچی میں دس روزہ ٹریننگ اور کنڈیشننگ کیمپ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کے 11 کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں موجود قومی ٹیم کے ساتھ شامل ہوجائیں گئے۔

بارباڈوس روانگی سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی 22 جولائی سے لاہور ہوٹل میں آئسولیشن اختیار کریں گئے، اس سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے 19 جولائی سے کوویڈ ٹیسٹ مکمل کئے جائیں گئے۔
دوسرے مرحلے میں22 جولائی جمعرات کو قومی کھلاڑیوں کی لاہور میں ہوٹل آمد پر میں کوویڈ ٹیسٹ کئے جائیں گئے۔
ان کھلاڑیوں کا آخری کوویڈ ٹیسٹ ان کی ویسٹ انڈیز سے روانگی سے قبل 24 جولائی کو کیا جائے گا۔
یہ تمام کھلاڑی 26 جولائی کو بذریعہ لندن بارباڈوس کے لیے روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ جمیکا کے سبسٹن پارک کنگسٹن میں 12 اگست سے کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز روزنہ ہونے والے کھلاڑیوں میں عابد علی اظہر علی، فواد عالم، عمران بٹ محمد عباس نسیم شاہ نعمان علی ساجد خا ن شاہنواز دھانی یاسر شاہ زاہد محمود شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button