Breaking NewsSportsتازہ ترین
قومی ٹیم کی تیاریاں جاری: پہلا ون ڈے 8جولائی کو کھیلا جائے گا

قومی کرکٹ اسکواڈ کا ڈربی میں پریکٹس سیشن جار ی ہے ، قومی کرکٹرز نے تقریباً ایک گھنٹے تک فیلڈنگ سیشن کیا۔
بلے بازوں کا سائیڈ پچز پر بھرپور نیٹ سیشن جاری،فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کی سینٹر پچ پر باؤلنگ جاری رہی۔
قومی اسکواڈ آج چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کرے گا، کل صرف چند بلے بازوں کو نیٹ کروایا جائے گا۔
قومی اسکواڈ کل دوپہر میں ڈربی سے کارڈف روانہ ہوگاپاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔




















