لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی کا ستعمال یقینی بنائے: جاوید وینس

ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو کینٹ ڈویژن ملتان ملک جاوید اقبال وینس نے کہا ہے کہ لائن سٹاف اپنی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ٹی اینڈ پی کا مکمل اور بھرپور استعمال یقینی بنائے۔
لائن سپروائزرز دوران ڈیوٹی لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی اور پالیسی پر عملدرآمد کی چیکنگ کریں اگر کسی غفلت کے باعث حادثہ رونماہواتو متعلقہ ایس ڈی اوز اور اہلکار ذمہ دارہوں گے۔
انہوں نے میپکو نواں شہر سب ڈویژن کے زیر انتظام 11KVہیڈ سکندری فیڈر پر ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے عمل کی چیکنگ کی اور ڈیوٹی پر موجود لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ حیدرزمان کی زیرنگرانی لائن مین فرسٹ محبوب الہیٰ، قائمقام لائن مین تنویر حسین، اجمل کمبوہ اور اسسٹنٹ لائن مین رانا سرفراز کی ٹی اینڈ پی مکمل ہونے اور لائنوں کو دونوں جانب سے ارتھ کرنے پر شاباش دی اور اسی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی۔


















