Breaking NewsNationalتازہ ترین
لاک ڈاون کی خلاف ورزی ،11گرفتار،7 دکانیں سیل

اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے ایس پی سٹی کے ہمراہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 11 افراد کو موقع پر گرفتار کرلیا ہےاور 7 دکانیں سیل کر دی ہیں۔ 6 افراد کو اندرون شہر سے جبکہ 5 افراد کو ممتاز آباد مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ، پاک فوج،رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہریوں میں کورونا سے بچاو کی آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
پاک گیٹ،دہلی گیٹ، لوہاری گیٹ اور حسین آگاہی کے ایریا میں شہریوں میں ماسک تقسیم کئے گئے اور شہریوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور لاک ڈاون کے دوران اپنے گھروں میں رہنے کی تلقین بھی کی گئی۔


















