لوڈشیڈنگ نہیں لوڈ مینجمنٹ،میپکو ترجمان کا بیان

میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ ریجن میں صرف ہائی لاسز فیڈرز والے علاقوں میں معمول کی اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔
جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈمینجمنٹ نہیں ہے۔میپکو ریجن کو ڈیمانڈ کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کو کوٹہ مل رہا ہے۔
شدید گرمی اور اوور لوڈنگ کی وجہ سے کچھ علاقوں میں ٹرانسفارمر اور کیبل فالٹ آرہے ہیں۔میپکو ریجن میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ایمرجنسی ٹیمیں کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جو کہ فوری فالٹ کو دورکررہی ہیں۔صارفین شکایات کے اندراج کے لئے 118 پر کال یا 8118سے رجوع کریں۔
ترجمان نے کہا کہ بجلی صارفین سے التماس ہے کہ لوکل فالٹ کی صورت میں اپنے بلوں پر درج متعلقہ ایس ڈی او، کمپلینٹ آفس سے رجوع کریں۔سب ڈویژنوں میں تمام ضروری آلات بشمول اضافی ٹرانسفارمر مہیا کئے جا چکے ہیں اور ٹرانسفارمرز جلنے کی صورت میں ٹرانسفارمرز ٹرالیاں نصب کرکے ہنگامی بنیادوں پر بجلی کی سپلائی بحال کی جارہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ صارفین شکایات کے اندراج کے لئے 061-9220217 ،061-9220313 پر رابطہ کرکے شکایات درج کروا سکتے ہیں۔



















