Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لوڈ شیڈنگ نہیں لوڈ مینجمنٹ،میپکو حکام کا اعتراف

میپکوترجمان نے کہا کہ موسم گرما کی شدت، آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی ترسیل میں کمی ہوگئی ہے۔بجلی کی طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے میپکو ریجن کے بعض علاقوں میں عارضی طور پر لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔اس عارضی صورت حال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔
میپکوصارفین کو درپیش تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پرریجن بھر میں کمپلینٹ سٹاف شکایات کے بروقت ازالے کے لئے کوشاں ہے۔ صارفین بجلی سے متعلقہ شکایات کے ازالہ کیلئے اپنے بلوں پر دئے گئے نمبروں یا ہیلپ لائن 118 پرکال کریں۔ شکایت کے ازالہ میں تاخیر کی صورت میپکو ہیڈ کوارٹر کے نمبرز061.9220313 اور 061.9220217 پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button