Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

لڑکی زیادتی کیس:ڈی پی او مظفر گڑھ کو توہین عدالت کا نوٹس ،28اپریل کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا عدالتی حکم کے باوجود ڈی این اے ٹیسٹ نہ کرانے پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 اپریل کو ان پرسن طلب کرلیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ نے پیٹشنر محمد طارق کی کونسل محمد عامر خان بھٹہ کے ذریعے دائر درخواست پر 3 فروری کو حکم جاری کرتے ہوئے 15 روز میں پیٹشنر کا معاملہ حل کرنے کا حکم دیا تھا۔ پیٹشنر پر ایک خاتون نے تھانہ قریشی میں زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں وہ اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے ڈی این اے کرانے کو تیار تھا تاہم تفتیشی نے نہ سنی تو وہ ڈی پی او کے پاس پہنچ گیا اور داد رسی نہ ہونے پر عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس پر عدالت نے ڈی پی او کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اڑھائی ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی اور وہ مقدمہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت بھی حاصل کرچکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button