ماس ریسلنگ ورلڈ کپ 2021 میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی ڈی جی سپورٹس سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ سے ازبکستان میں ہونیوالے اوپن ایشیئن ماس ریسلنگ ورلڈ کپ 2021 میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں نے پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اورنگزیب، زین عمراور محمد سعد کو ورلڈ کپ2021 میں میڈلز جیتنے پر مبارکباد دی، اورنگزیب نے -87 اور زین عمر نے -50کلوگرام کیٹیگری میں چاندی جبکہ محمد سعد نے -60کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشداولکھ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں جس پر قوم فخر کرتی ہے، پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے کھلاڑی ہی ہمارے ہیرو ہیں۔
پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نواب فرقان نے کہا ہے کہ،ازبکستان میں ہونیوالے اوپن ایشیئن ماس ریسلنگ ورلڈ کپ 2021میں 13ممالک نے حصہ لیا جس میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔



















