Breaking NewsNationalتازہ ترین
مالی سال 21-2020 : 4لاکھ 10 ہزار 466 میٹرز تبدیل

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے مالی سال 2020-21ء کے دوران بارشوں اور فنی وجوہات کی بناء پر خراب ہونے والے 4لاکھ10 ہزار 466میٹرز تبدیل کئے ہیں ان میں 3لاکھ96ہزار759سنگل فیز، 13ہزار 188تھری فیز اور 519ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں۔
جولائی2020ء تا جون 2021ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 61901، ڈی جی خان سرکل میں 28097، وہاڑی سرکل میں 34488، بہاولپور سرکل میں 64045، ساہیوال سرکل میں 41642، رحیم یار خان سرکل میں 43766، مظفرگڑھ سرکل میں 54845، بہاولنگر سرکل میں 48133اور خانیوال سرکل میں 33549میٹرز تبدیل کئے گئے۔



















