مال مویشی چوری کرنے والے بین الصوبائی گروہ کی واردات نا کام

نیشنل ہائی وے ملتان بہاولپور روڈ پر موٹروے پولیس کے افسران نے چوری شدہ مال مویشی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ -19بستی ملوک کے اپریشنل آفیسر انسپکٹر محمد سرور ڈرائیور کے ہمراہ رات کے گشت پر مامور تھے کہ دوران ڈیوٹی مشتبہ رنگ سفید ہائی ایس وین جس کا نمبر MNY-8875 کو بمقام فضل ماڈل کے قریب روکا گیا جس میں ڈرائیور کے ہمراہ دو اور افراد بھی سوار تھے اور گاڑی میں 10 عدد مختلف اقسام کے بکرے اور بکریاں لوڈ کی ہوئی تھیں جن کی مالیت تقر بیاً 4,00,000 روپے بتائی جاتی ہے۔ گاڑی کے رکنے پر مشتبہ افراد نے فرار ہونے کی کوشش کی جن میں سے دو افراد اندھیرے کا فاٰئدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے اور موقع پر موجود موٹر وے پولیس کے افسران نے ہائی ایس وین ڈرائیور کو پکڑ لیا۔
ان مشتبہ افراد سے جب جانوروں کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ جانوروں کے بارے میں صحیح معلومات فراہم نہ کرسکا اور کوئی تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔ افسران نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مسروقہ جانوروں کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور قانونی ضابطہ کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر درج کروا کر ملزم کو مزید تفیتیش کیلئے حوالہ تھا نہ کر دیا گیا۔



















