Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

متحدہ طلبہ محاذ کا ملک گیر فلسطین حمایت مہم چلانے کا اعلان

متحدہ طلبہ محاذ نے ملک گیر فلسطین حمایت مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

سعد سعید ناظم اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی نے متحدہ طلبہ محاذ کی جانب سے منعقد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر بزور طاقت قبضہ کرنے والوں کے خلاف عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور مسلم حکمران اقدامات کریں مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں ۔

متحدہ طلبہ محاذ کا وفد مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات کرے گا اور مسلم حکمرانوں کو خطوط لکھ کر مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں طلبہ کو کہتا ہوں کہ وہ اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ کریں قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں یاد رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے عشرہ فلسطین میں ملک بھر میں ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کر رہے رہی ہے اور ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد فلسطین سے اظہار یکجہتی کے ساتھ اقتدار پر فائض حکمرانوں کو اس بات کا اندازا کروانا ہے کہ فلسطینی مسلمان ہمارے بھائی ہیں اور ہم اُن پر دہشتگرد اسرائیل کا ظلم و ستم برداشت نہیں کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button