Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

محبوسان کو جلد از جلد بازیاب کرانے اور ملزمان کو بھی فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس چوہدری عبد العزیز نے جلہ آرائیں کے رہائشی نذر حسین کی بیوی اور بیٹی کو اغواء کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دنیا پور ضلع لودھراں محمد اسمعیل نے بتایا کہ یہ محبوس کرنے کے ساتھ ساتھ اغواء کا بھی معاملہ ہے جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ایک مغوی نابالغہ بھی ہے۔

عدالت عالیہ نے محبوسان کو جلد از جلد بازیاب کرانے اور ملزمان کو بھی فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے اغواء کرنے والوں کو گرفتار اور مغویوں کو بازیاب نہ کرانے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو محبوسان کی بازیابی کا حکم دیا تھا تاہم ضلع پولیس ناکام رہی۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں نذر حسین کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تین افراد نے ان کے موکل کی بیوی اور پانچ سالہ بچی کو فروری کے پہلے ہفتے میں اغوا کیا مگر پولیس نے مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا اور بڑی مشکل سے 9 فروری کو مقدمہ درج کیا گیا مگر دو ماہ افسران کو درخواستیں دینے کے باوجود مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا گیا ہے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ پولیس کے ذریعے ان کو بازیاب کرایا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button