Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محرم الحرام ایام میں تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کریں: ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہر صورت محرم الحرام سے قبل عزاداروں کی سہولت کیلئے جلوسوں کے روٹس کلئیر کرکے مثالی انتظامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹس کی انسپکشن کے احکامات جاری کئے گئے ہیں تاکہ لائسنسداران کے تحفظات دور کئے جاسکیں۔
علی شہزاد نے مزید کہا کہ محرم الحرام ایام میں تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کرینگے۔امن و امان کے قیام کیلئے مذہبی رہنماء ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں ترقیاتی کاموں کی ازخود نگرانی کریں۔
قبل ازیں علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بابر نے ماتمی جلوسوں کے روٹس کے ہنگامی دورے کئے ، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر ڈوگر نے بھی مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ بارگاہوں کا معائنہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے روٹس پر لائٹنگ،ٹف ٹائیل اور تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا، اور احکامات جاری کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button