Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محرم الحرام مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا گیا

کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں یوم عاشور دس محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔
اسلامی تاریخ میں واقعہ کربلا سے پہلے یا بعد کوئی ایسا دل سوز واقعہ نہیں گزرا جسے برسوں یاد رکھا گیا ہو، واقعات رونما ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ بعد تاریخ کے اوراق میں گم ہو جاتے ہیں، یہ امتیاز صرف واقعہ کربلا کو حاصل ہےکہ دنیا بھر میں نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اس عظیم قربانی کی یاد منائی جاتی ہے۔
واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان امتیاز کی علامت ہے ظلم اور بربریت کے خلاف اس کی مثال رہتی دنیا تک دی جاتی رہے گی اسی مناسبت سے ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں ماتمی جلوس برآمد ہوئے، کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ماتمی جلوسوں کے لئے احتیاطی تدابیر بھی جاری کی گئی تھیں، علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔
یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ، متعدد شہروں میں جلوس کی گزرگاہوں میں موبائل فون سروس بند کی بندش اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button