محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے: کرامت علی شیخ

پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیااور ایٹمی طاقت بنا کر صیہونی قوتوں کی نیندیں حرام کردیں آج ان کی وفات پر پوری قوم سوگوار ہے پا ک سرزمین پارٹی ڈاکٹر عبد القدیر خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے اور مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے۔
انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پاکستان ہاؤس ملتان میں ڈاکٹر عبد القدیر خان مرحوم کی ملک وقوم کے لئے ناقابل تسخیر خدمات پر جلد تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی اور ان کی ملک وقوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی جائے گی۔
کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا تاکہ کوئی دشمن وطن عزیز پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔


















