محلہ رحیم آباد اور قریبی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے؛ وارداتوں میں اضافہ ، انتظامیہ نوٹس لے : سید غفور علی شاہ
ملتان شہر کے مرکز میں وقعہ شمس آباد سے ملحقہ آبادی، محلہ رحیم آباد، چاہ عبداللہ اور بستی کھادل میں بنیادی سہولیات نہیں جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں، اسوقت علاقے میں گندگی کے ڈھیر ہیں۔
واسا والے پائپ بچھا کر فرار ہوگئے، گلیاں ادھڑی پڑی ہیں، جبکہ سڑیٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے سر شام گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔
اس سلسلے میں غفور شاہ المدد ینگ ویلفیئر سوسائٹی ملتان کے چیف آرگنائز سید غفور علی شاہ نے کہا کہ محلہ رحیم آباد، رحمن آباد، چاہ عبداللہ والا اور بستی کھادل میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کہ برار ہیں۔ جسکی وجہ سے واردات میں اضافہ ہو رہا ہے، اوباش نوجوان اندھیرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وارداتیں کر رہے ہیں۔
ہم نے اس سے قبل بھی سی او کارپوریشن کو اس سلسلہ میں درخواست کی تھی، لیکن بجٹ نہ ہونے کا بہانہ بنا درخواست پر عمل درآمد نہ کیا۔
ہمارا کمشنر ملتان ، ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ ہے کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے اور سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں ۔


















