Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کیرئیر میں نویں دورہ انگلینڈ کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ کا یہ 18 سالوں میں انگلینڈ کا نواں دورہ ہے۔
انگلینڈ کے میدانوں کا ان کے کرکٹ کیرئیر میں ایک اہم کردار ہے۔انہوں نے انگلینڈ میں اپنا پہلا میچ 2003 میں کھیلا تھا۔
تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ اوے ٹورز پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا کسی بھی ٹیم کے بہتر ٹیم کہلانے کا ثبوت ہوتا ہے۔ بلاشبہ جیت جیت ہوتی ہے چاہے وہ ہوم سیریز میں حاصل ہو مگر اوے ٹور ز پر نمایاں کارکردگی کسی بھی ٹیم کی میگا ایونٹ کی تیاریوں میں بہت معاونت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹونٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں فینز کی اسپورٹ اور وائیٹ بال کرکٹ کی کنڈیشنز انہیں ہمیشہ سےبہت پسند ہیں اور وہ 2003 سے لے کر اب تک یہاں کرکٹ کھیلنے کابھرپور لطف اٹھارہے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گالف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کی وائیٹ بال کرکٹ میں بیٹ سوئنگ اور فالو تھرو بہتر کرتا ہے۔ جب سے انہوں نے قومی کھلاڑیوں کو گولف کھیلنے کی پیشکش کی ہے ، کپتان بابراعظم ، امام الحق، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےاس میں بہت دلچسپی لی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button