محمد یوسف بابر اعظم جونئیر سے ملنے پہنچ گئے
کراچی: سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف لاہور کے 6 سالہ بچے گوہر لیاقت المعروف بابر اعظم جونیئر کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان پہنچ گئے۔
ننھے بیٹسمین کے ٹیلنٹ کا کھوج لگاتے ہوئے ”ایکسپریس نیوز“ نے ایک رپورٹ تیار کی تھی جس کے بعد میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس کا چرچا ہوگیا۔ گوہر لیاقت کی بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بالآخر محمد یوسف تک بھی پہنچ گئی اور سابق کپتان نیٹ پریکٹس دیکھنے میدان میں پہنچ گئے۔
کل اس بچہ کی ویڈیودیکھی تھی،آج اس سےملنےگیا،بہت چھوٹی عمرہے اسکی مجھے6 سال سےبھی چھوٹا لگااور اللہ نےاس کوبےپناہ ٹیلنٹ سےنوازا ہے،دیکھ کردل خوش ہوگیا۔اللہ اسکوکامیاب کرے pic.twitter.com/LyNwRfVTKO
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) April 2, 2021
گوہر لیاقت سابق کپتان کی اچانک آمد پر حیران رہ گیا۔ اس موقع پر سابق کپتان نے ننھے بیٹسمین کی تکنیک کو کمال قرار دیتے ہوئے محنت جاری رکھنے کا کہا۔ محمد یوسف نے کہا کہ تم مکمل پیکیج ہو، مجھے بھی سیکھنے کا موقع ملا، خوب کھاﺅ اور پیو، اپنا قد بڑا کرو اور ملک کا نام روشن کرو۔
Mashalla kon hai ye bhy v good https://t.co/Jka7u0ZuIN
— Mohammad Yousaf (@yousaf1788) April 1, 2021
بعد ازاں انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کل اس بچے کی ویڈیو دیکھی دل خوش ہوگیا تو آج اس سے ملنے آگیا، بہت چھوٹی عمر ہے اس کی، مجھے 6 سال سے بھی کم عمر لگا، اللّٰہ تعالیٰ نے گوہر لیاقت کو بے پناہ ٹیلنٹ سے نوازا ہے، دل خوش ہوگیا میری دعا ہے کہ اللّٰہ اسے کامیاب کرے۔


















