Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ تعلیم ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں،کلرک بھی بہتی گنگا میں ہا تھ دھونے لگے

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ضلع ملتان کے رہنماؤں رانا دلشاد علی صدر ایس ای ایس ملتان رانا اسلم انجم سرپرست اعلی پنجاب راو ساجد مصطفی ڈویژنل پریس سیکریٹری ایس ای ایس اور ایم ایم ناصر نائب صدر ایس ای ایس ملتان نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن میں مرد و خواتین اساتزہ کرام کو اپنی اے سی آرز کو مکمل کرنے کے حوالے سے بہت سی سخت اور مختلف قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بہت سے افسران ریٹائر یا فوت ہو چکے ہیں یا انکے ٹرانسفر ہو چکے ہیں۔
ٹاؤٹ مافیا اور کلرک حضرات بھاری رشوت مانگتے ہیں اور بلیک میلنگ کرتے ہیں خصوصاً خواتین ٹیچرز انکے گھروں اور دفاتر کے چکر لگا لگا کر سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں، اور پریشان حال ہیں۔

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ملتان کے عہدیداران نے حکومت پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتزہ کی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جاے اور اسکا آسان اور قابل عمل حل نکالا جاے تاکہ اساتزہ کسی بھی قسم کی رشوت, دھونس, بلیک میلنگ زور زبردستی من مرضیوں سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔ اساتزہ کو فوری پچیس فیصد ڈسپریٹی الاؤنس دیا جاے اس مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button