Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ تعلیم کا فراڈ،آفسران کو”ماموں” بنا ڈالا
طبا کی جعلی انرولمنٹ ظاہر کردی

محکمہ تعلیم ضلع ملتان کے سیکنڈری ونگ کے جاری کردہ سکول انفارمیشن سسٹم ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان کے کل 240 ہائی و ہائیر سکینڈری سکولز میں سے 31 سکولز ایسے ہیں جن میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کی بجائے کمی کا رجحان رہا اور سینکڑوں طلبہ سکول ہی چھوڑ گئے،
اسی طرح صرف 4 سکول ایسے ہیں جن میں طلبہ کی تعداد اکتوبر 2020ء کی تعداد پر ہی برقرار رہی جبکہ باقی سکولز میں صرف ایک سے لیکر 5 طلبہ کی نئی انرولمنٹ ظاہر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معمولی اضافہ بھی مانیٹرنگ سیل اور محکمہ تعلیم افسران کی ملی بھگت کا نتیجہ سے ظاہر کیا جارہا ہے۔ایس آئی ایس پر دیے گئے ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان کے ہائی سکولوں میں طلبہ کی تعداد 174831 ہے۔

















