Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز ایجوکیشن ملتان کاجشن آزادی ملی جوش وجذبے سے منانے کافیصلہ

حکومتی احکامات کی روشنی میں 14 اگست کی تقریبات پورے ملی جذبے سے منائی جائیں گی، جس کےلئے تحصیل سطح کی تقریبات ملتان میں گورنمنٹ ہائی سکول قادر پورراں ،تحصیل شجاع آباد گرلز ہائی سکول شجاع آباد، جلالپور پیروالا میں ہائی سکینڈری سکول جلالپور پیروالا میں منعقد ہوں گی، جبکہ ڈسٹرکٹ لیول کی تقریب گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول ملتان میں منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ملتان ہوں گے ۔
تقریب میں قرات ، نعت، تقریری مقابلے انگلش ،اردو، ٹیبلو ،ملی نغمے کے مقابلے ہوں گے ان کی ریہرسل گورنمنٹ سمرا پبلک سکول میں آج 13اگست کو ہوگی، تمام سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ اپنے طلبا کے ساتھ شرکت کریں ۔




















