Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے سی ای اوز آفس میں پی ای آر ڈیسک فعال نہ ہونے کا نوٹس لےلیا

محکمہ سکولز نے اساتذہ کی پرسنل ایولیشن رپورٹس کو مکمل کرنے کےلئے تمام سی ای اوز کے آفس میں ڈیسک بنانے کی ہدایت کی تھی، اور کہا تھاکہ متعلقہ افسر ایک جگہ پر پی ای آرز مکمل کرے گا، مگر یہ ڈیسک فعال نہ ہوسکے ۔
جس پر نوٹس لےلیا گیا ہے اور ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سی ای اوز آفس میں ڈیسک فعال نہیں ہےز اور جو عملہ تعینات کیا گیا ہے اس کو رویہ بہت ہتک آمیز ہوتا ہے، تمام سی ای اوز اس کا نوٹس لیں اور ڈیسک کو فعال کریں۔
جس شخص کی شکایت ہوا س کے بارے میں تحریری رپورٹ کریں، اور اس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاررائی کریں ، اور جلد سے جلد مکمل پی ای آرز کو سسٹم پر اپ لوڈ کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button