Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز نے مانیٹرنگ کے نئےایس او پیز جاری کردئے

محکمہ سکولز نے مانیٹرنگ کرنیوالوں کو خواتین اساتذہ بارے نئے ایس او پیز جاری کردئے۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے مانٹرنگ کے لئے نئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانے کے ہدایات اور ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔
جس کے مطابق سرکاری سکولوں میں مانیٹرنگ کی ٹیم خواتین ٹیچرز کے کمرے میں جانے سے پہلے دستک دے گی، مانیٹرنگ ٹیموں کے خواتین ٹیچرز کے واش رومز میں جانے پر پابندی ہوگی۔
ایم ای اوز خواتین ٹیچرز سے ان کے موبائل نمبر لینے سے اجتناب کریں گے، ایم ای اوز خواتین ٹیچرز سے مناسب فاصلہ رکھ کر گفتگو کریں گے۔
خواتین ٹیچرز سے ایم ای اوز ایسی جگہ بات کریں گے جہاں دیگر عملہ بھی ہو ۔
ایم ای او کسی بھی سکول کی مانیٹرنگ کے دوران کھانے پینے سے پرہیز کریں، مانیٹرنگ کرنے والے ایم ای اوز ضابطہ اخلاق پر دیگر ہدایات پر بھی عمل کریں گے۔
سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے ایم ای اوز اب یہ نیا ضابطہ اخلاق اپنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button