محکمہ صحت کی کارروائی، 20 میڈیکل سٹورز اور 5 کلینک سیل

محکمہ صحت نے عطائی ڈاکٹروں اور غیر معیاری اور جعلی ادویات کا کاروبار کرنیوالوں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں 24گھنٹوں کے دوران ضلع میں 20 میڈیکل سٹورز اور 5 کلینک سیل کر دیئے ہیں۔
کارروائی ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کی گئی ، آپریشن کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے کی۔
ڈرگ کنٹرول سکواڈ میں ڈرگ کنٹرولر،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر،ڈرگ انسپکٹرز اور ڈی ڈی ایچ اووز شامل تھے۔میڈیکل سٹورز ڈرگ ایکٹ اور ڈریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کی خلاف ورزی پر سیل کئے گئے۔سیل ہونیوالے متعدد میڈیکل سٹورز کے پاس ڈرگ لائسنس نہیں تھا۔ ورانٹی کے بغیر ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز بھی سربمہر کر دیئے گئے۔ممنوعہ ادویات فروخت کرنے پر ایک میڈیکل سٹور کے خلاف کارروائی کی گئی۔مختلف میڈیکل سٹورز پر فروخت ہونیوالی مشتبہ ادویات کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔سمائل ڈینٹل کئیر کو بھی بند کرا دیا گیا جبکہ شجاع آباد میں عطائی ڈاکٹروں کے4 کلینکس سیل کر دیئے گئے۔




















