محکمہ پاپولیشن کا کارکردگی کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ: آفتاب احمد اعوان

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس ملتان کے زیر اہتمام تحصیل کمپلیکس ملتان میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ملتان کی چاروں تحصیلوں سے فیلڈ سٹاف نے بھرپور شرکت کی ۔
نئے تعینات ھونے والے ضلعی آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ملتان آفتاب احمد اعوان نے ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا ، اور کام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی۔
انھوں نے کہا کہ کام کے معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اپنی زمہ داری کو پوری محنت اور لگن سے سر انجام دیں ضلعی حکومت محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے ساتھ کام کے معاملے میں بھرپور تعاون کر رہی ھے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ سٹاف کو محکمہ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ھے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر فیلڈ سٹاف کو تعریفی سرٹیفکیٹ دی جائیں گے۔
اس موقع پر تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان سٹی حماد دلاور اور آصف خان ان کے ساتھ موجود تھے۔


















