Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پنشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں ایم ڈی ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے مسیحی ملازمین کو20 دسمبر تک تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میسحی برادری سے تعلق رکھنے والے پنشنرز کو بھی20 دسمبر تک ادائیگی کر دی جائے اور تنخواہیں اور پنشن 20 دسمبر تک مسیحی ملازمین کے بنک اکاونٹ میں منتقل کر دی جائیں۔
کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کی خصوصی صفائی کے لئے بھی احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔
فخرالاسلام ڈوگر نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار منانے کے لئے پرامن اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button