مشکل وقت میں کھلاڑیوں کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے،شاہد آفریدی

شاہد آفریدی پاکستان کے شہرہ آفاق کرکٹرز میں سے ہیں، شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
اس سیر یز کا اختتام ایجبسٹن میں تین وکٹوں سے انگلینڈ کی جیت کے ساتھ ہوا، انگلینڈ نے یہ سیریز 0-3 سے جیت لی۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیس سالوں پر محیط کیرئیر میں 27ٹیسٹ، 398 ون ڈے انٹرنیشنل اور 99 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔
شاہد آفریدی محسوس کرتے ہیں کہ کھلاڑیوں کو اپنے فینز کی حمایت کی ضرورت ہے خاص طور اس وقت جب خراب کارکردگی کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مورال میں کمی آ چکی ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ کھلاڑیوں نے حا ل میں اپنی پرفارمنس سے ثابت بھی کیا ہے۔تاہم ان میں کچھ کھلاڑی کافی وقت سےپرفارم کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا یہ ہمارے شاندار کھلاڑی ہیں۔ شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہمیں اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا ہو گا اور مشکل وقت میں ایک کرکٹ فین کے طور پر اور سابق کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے اپنے کھلاڑیوں کا ساتھ دینا ہو گا۔
شاہد آفریدی نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے کہا پی سی بی کے ساتھ پارٹنر شپ میرے لیے اعزاز اورخوشی کی بات ہے اور پاکستان بورڈ کے ساتھ میرا تعلق بیس سالوں پر محیط ہے، اور یہ تعلق اُس وقت سے ہے جب میں نے پہلی مرتبہ پروفیشنل کرکٹ کھیلی۔



















