Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:دوست پلازہ کے ٹرانسفارمر میں دھماکہ،چار موٹرسائیکلیں جل گئی ایک شخص زخمی

نشتر روڈ پر دوست پلازہ کے نجی ٹرانسفارمر میں
دھماکہ، آگ لگنے کے بعد تاریں ٹوٹ کر موٹرسائیکلوں پر گر گئیں۔ تاریں گرنے سے 4 موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں، ایک میڈیکل سٹورکو بھی نقصان پہنچا، بجلی کے 20میٹرز اور ایک ایم ٹی آئی میٹر بھی جل گیا جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں ایک شخص بھی معمولی جھلس گیا۔

اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ دوست پلازہ میں 400کے وی اے کا نجی ٹرانسفارمر نصب ہے، جو شدید اوورلوڈ ہے۔ اس پر
میپکو نواں شہر سب ڈویژن کی طرف سے دوست پلازہ کی انتظامیہ کو پہلے دسمبر 2020 میں نوٹس جاری کیا گیا لیکن انہوں نے پروا نہیں کی۔

دوست پلازہ میں مختلف ہسپتال اور کلینک قائم ہیں اور ہر کمرے میں ائر کنڈیشنر چل رہے ہیں۔آپریشن تھیٹرز بھی قائم ہیں۔روزانہ کروڑوں روپے کی آمدن ہے لیکن لوڈ ایکسٹنڈ نہیں کرایا گیا اور نہ ہی میٹر ز ترتیب سے لگوائے گئے۔

گزشتہ روز 400 کے وی کے کا نجی ٹرانسفارمر اوورلوڈ ہونے کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور آئل بہنے لگا، دیکھتے ہی دیکھتے آئل نے آگ پکڑ لی جس کے باعث نقصان ہوا۔ دھماکے کی آواز سن کر پلازہ کے ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور بھگدڑ مچ گئی۔ آگ دیکھ کر لوگ
بھاگنے لگے۔

ذرائع کے مطابق اگر ریسکیو 1122کی ٹیمیں فوری کارروائی نہ کرتیں تو خوفناک نقصان ہوسکتا تھا۔میپکو ترجمان کے مطابق ٹرانسفارمر نجی پلازہ کی ملکیت تھا۔ پلازہ مالک کو بس بار بنانے اور میٹروں کی مناسب
تنصیب کے لئے اقدامات کرنے کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ پلازہ انتظامیہ کو حادثہ کے خدشے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ نوٹسزکے باجود انتظامیہ نے کوئی
انتظامات نہیں کیے جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔جس پر پلازہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button