Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے سرکاری ریونیو واجبات کی ریکوری کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
کمشنر نے کہا ہے کہ ریونیو واجبات کے نادھندگان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے اور انکے فرد انتقال بلاک کئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈویژنل ریونیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں سمیت ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز نے بھی شرکت کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام اضلاع ٹارگٹ کے حصول کیلئے گرداوری کے عمل کو تیز کریں کیونکہ بورڈ آف ریونیو کا سرکاری واجبات کی ریکوری پر خصوصی فوکس ہے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پٹواریوں کی بھرتی فوری مکمل کرکے تقررنامے جاری کئے جائیں تاکہ خالی مواضعات میں سروس ڈیلیوری بہتر کی جاسکے۔
ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ پراپرٹی ریکارڈ میں شناختی کارڈ کے اندراج کا عمل بھی تیز کیا جائے اور ریونیو سٹاف کی اس ضمن میں بھرپور مانیٹرنگ بھی کی جائے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ دیہی مرکز مال میں تمام ریونیو سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔ریونیو کورٹس میں زیر التواءمقدمات کو فوری نمٹایا جارہا ہے۔عامر کریم خاں نے بتایا کہ ضلع میں 23 مرکز دیہی مالز کو مکمل فعال کرکے ریلیف دیا جارہا ہے جبکہ عوامی خدمت کچہری میں پیش تمام درخواستیں میرٹ پر نمٹائی گئی ہیں۔
عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی سرکاری جائیدادوں پر قبضے واگزار کرائے گئے ہیں۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنرز لودھراں،خانیوال اور وہاڑی نے بھی بریفنگ دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button