Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی 32 تجارتی مراکز سیل

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان میں "ہفتہ کورونا ایس او پیز” پر عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے رات گئے 32 تجارتی مرکز سیل کردئے گئے ہیں، جبکہ ایک ریسٹورنٹ پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کا ہفتہ18 جولائی تک منایا جارہا ہے۔
دریں اثناء کورونا کی چوتھی لہرکے خدشہ کے پیش نظر ہائی رسک سیکٹرز کے لئے نئے ایس او پیز جاری کر دئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی نے ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز،سینما ہالز،جمز اور مویشی منڈیوں کو ہائی رسک سیکٹر قرار دے دیا ہے، جہاں داخلہ کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا ہونا ضروری ہوگا، اور شناختی کارڈ نمبر1166 پر میسج کر ویکسی نیشن کا سٹیٹس معلوم کیا جائے گا، جبکہ کیو آر کوڈ سے سمارٹ فون کے ذریعے اور فزیکلی بھی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کیا جا سکے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ہائی رسک سیکٹرز میں کام کرنیوالے تمام افراد کا ویکسی نیٹ ہونا ضروری ہو گا۔شادی ہالز میں صرف 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہو گی ۔ریسٹورنٹس میں ڈائننگ ہالز کی گنجائش کے مقابلے میں بیک وقت صرف 50 فیصد گاہکوں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی اور ریسٹورنٹس کے ڈائننگ ہال رات12 بجے بند کردئے جائیں گے، علی شہزاد نے بتایا کہ جمز میں نئی ممبر شپ دینے پر پابندی ہو گی۔
اسی طرح مویشی منڈیوں میں ضعیف العمر افراد اور بچوں کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ مویشی منڈیوں میں قائم فوڈ پوائنٹس سے صرف ٹیک اوے کی سہولت حاصل ہو گی اور کھانے پینے کے لئے ڈسپوز ایبل برتن استعمال کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن کرائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button