ملتان:کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کاعمل جاری آپریشن کے دوران 3افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ،جبکہ 4 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔
لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 20 تجارتی سنٹرز اور2 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیرمحمود کی قیادت میں کینٹ میں پرنس ڈیپارٹمنٹل سٹور سمیت 9 بڑے کاروباری ادارے سربمہر کر دئیے گئے۔
سپیشل مجسٹریٹ نعمان عابد نے ڈیرہ اڈا، عزیز ہوٹل اور دیگر علاقوں میں5 دکانیں سیل کردیں۔
کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر11 بسوں کو تحویل میں لے لیا، جبکہ 23 بسوں کو چالان کردیا۔
سیکرٹری آرٹی اے نے بس مالکان پر1لاکھ21ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں پر مجموعی طور پر2لاکھ 71ہزار جرمانے عائد کئے گئے۔