ملتان : امن وامان کو برقرار رکھنےکےلئے بڑا کریک ڈاون کرنے کافیصلہ

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ امن عامہ برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور جرائم۔پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈآؤن کیا جائے تاکہ امن کی فضا قائم رہے اور شہریوں کو چین سکون میسر رہے۔
یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں کرائم۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ ایس پی انویسٹیگیشن عامر خان نیازی،ایس پی ٹریفک جلیل عمران، ایس پی صدر نعیم شاہد، ایس پی گل گشت ڈاکٹر رضا تنویر، ایس پی سٹی احمد نواز، ایس پی کینٹ کامران عامر، اے ڈی آئی جی سعدیہ سعید اور پی ایس او محمد یوسف بھٹی بھی شریک تھے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا کہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کو بلاتاخیر گرفتار کریں ، اندھے قتلوں کے مقدمات کا جلد سراغ لگایا جائے ، اور اس مقصد کے لیے روایتی،غیر روایتی اور جدید طریقہ تفتیش سے مدد لی جائے۔ شراب فروشوں سمیت منشیات کی دیگر اقسام کے دھندے میں ملوث جرائم۔پیشہ کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کریں غیرقانونی حراست کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں اور اس عمل۔میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے زیرتفتیش مقدمات کو جلد یکسو کیا جائے اور چالان مکمل کر کے ملزمان کو جیل بھجوائیں۔ سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے گشت کو مؤثر بنائیں پرانی دشمنیوں کے مقدمات میں انسدادی کارروائی کریں۔


















