Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان انتظامیہ کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ

عشرہ شان رحمتہ اللعالمین تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملتان ٹی ہاؤس میں نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ،جس کی صدارت کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہ جبکہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے خصوصی شرکت کی۔
نعتیہ مشاعرے میں نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے سرانجام دیے، جبکہ پروفیسر انور جمال اور ڈاکٹر امین مہمانان اعزاز تھے۔
کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد نے مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شان رحمتہ اللعالمین تقریبات سرور کائنات کو نذرانہ پیش کرنے کی کاوش ہے ،جس میں شہر اولیاء کے باسیوں نے بھرپور شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر دین و دنیا کی کامیابی کا تصور ممکن نہیں ہے آپ کی مبارک آمد سے اس کائنات کے وجود کا مقصد پورا ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نبی اکرم نے ہمیشہ برداشت، صلہ رحمی، رواداری کادرس دیا اورحقوق العباد کوفوقیت دی۔
انھوں نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ بابرکت اورخوشی کا مہینہ ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حضوراکرمؐ کی شخصیت پوری انسانیت کے لیے مثال ہے۔آپ کا ایک ایک عمل انسانیت کی فلاح کے لیے تھا۔
ہمیں چائیے کہ اس مبارک مہینے میں سیرت النبی سے کوئی ایک پہلو کو اپنا کر اپنی زندگی کا حصہ بنالیں جس سے ہماری کامیابی کا سفر شروع ہو۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر اخلاق احمد بھی موجود تھے،جبکہ شعراء کرام ظہیر عباس، لقمان ناصر،اکبر ہاشمی،سہیل عابدی،طفیل بلوچ،مختیار علی،مرتضی اشعر،عباس ملک،رضی الدین رضی،قمر رضا شہزاد ،مستحسن خیال،شوذب کاظمی اور وسیم ممتاز نے بھی کلام پیش کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button